اردو یونیورسٹی میں عملی تحقیق پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ اب 7 تا 11 دسمبر کو منعقد ہوگی

0

  حیدرآباد : مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہئ اردو ذریعہئ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)اور ڈین،ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ ”عملی تحقیق“اب 7 تا 11 دسمبر منعقد ہوگا۔ورکشاپ کا انعقاد پہلے نومبر کے آخری ہفتے میں مقرر تھا لیکن گریٹر حیدرآباد مونسپل الیکشن کے سبب اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی کے بموجب تمام اجلاس کا ویب کاسٹ 3 تا 5 بجے شام آئی ایم سی، مانو یوٹیوب چینل پر کیا جائے گا۔ورکشاپ شیخ الجامعہ (کار گزار)پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کی سر پرستی میں اور رجسٹرار (کار گزار)پروفیسر صدیقی محمد محمود کی نگرانی میں منعقد کیا جارہا ہے۔افتتاحی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود ”عملی تحقیق: نوعیت اور اہمیت“کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔پروفیسر ایم وناجا، پروفیسرعامر اللہ خان، جناب خواجہ معین الدین اور جناب جمیل احمد مختلف میدانوں میں عملی تحقیق کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی،ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی اور پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ڈین،ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی نے اردو میڈیم اساتذہ اور ریسرچ اسکالرس سے ورکشاپ سے خاطر خواہ استفادہ کر نے کی خواہش کی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر وقار النساء، ورکشاپ کوآرڈینیٹر (9247586963)سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS