حیدرآباد: اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر سنٹر کے طورپر استعمال کیاجارہا تھا میں شدید آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔اس واقعہ میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔آندھرا پردیش حکومت نے وجئے واڑہ میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا اعلان کیا ۔
اس ہوٹل میں آگ لگنے کے وقت 40افراد کے ہونے کی اطلاع ملی ہے جن میں 30کوویڈ متاثرین اور دس اسپتال کے اسٹاف ارکان تھے۔آگ لگنے کے ساتھ ہی متاثرین نے کھڑکیوں سے جان بچانے کے لئے چیخ وپکار شروع کردی۔کئی افراد کو کثیف دھویں کے سبب سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔کئی متاثرین کو لبی پیٹ،میٹرو پولیٹن ہوٹل کوویڈ کیر سنٹر منتقل کردیاگیا۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی بچاو کارروائی تیزی سے شروع کردی گئی ہے۔یہ دھواں ہوٹل کی عمارت میں تیزی سے پھیلتا گیا جس کے نتیجہ میں اس میں ٹہرنے والے لوگ کافی خوفزدہ ہوگئے۔یہ آگ عمارت کی نچلی اور پہلی منزلوں پر لگی اور دیگر منزلوں تک تیزی سے پھلیتی چلی گئی۔چار افرادنے پہلی منزل سے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگادی۔پولیس اور
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑکر لوگوں کوسیڑھی کی مدد سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔اسی دوران کمشنر پولیس سرینواسلو نے میڈیا سے بات کرتے
ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو عمارت کی سیڑھیوں سے نہیں نکالا جاسکا بلکہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے ان
کی سیڑھیوں سے عمارت سے متاثرین کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔بعد ازاں بعض متاثرین کو دیگر اسپتال منتقل کیاگیا۔آگ کافی خطرناک تھی۔آگ کے ساتھ ہی لوگ بڑی تعداد میں
وہاں پہنچ گئے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر عہدیداروں سے تفصیلات
حاصل کین۔انہوں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے بچائے گئے افراد کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔