دودھ سے بھری پک اپ وین کی ٹکر سے کسان موقع پر ہی جاں بحق۔

0

بتیا(کوثر علی ) مقامی جوکٹیا مدرسہ چوک این ایچ 727 کے قریب دودھ سے بھری پک اپ وین کی ٹکر سے کسان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کے باعث اہل دیہہ نے این ایچ 727 بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔جس کے بعد پولیس کی مداخلت سے ٹریفک کا نظام بحال ہوا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی شیخ حسن جان کی نعش کو قبضے میں لے لیا، ساتھ ہی سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل دیہاتیوں کو منتشر کیا اور ٹریفک کو بآسانی بحال کیا۔ اس تناظر میں انسپکٹر اشوک کمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جوکٹیا پنچایت وارڈ نمبر 1 کے رہنے والے شیخ حسن جان کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بتیا جی ایم سی ایچ  بھیج دیا گیا ہے۔اسی دودھ سے لدی پک اپ رجسٹریشن نمبر BR29GB2132 کو اپنے قبضے میں لے کر تھانے لے گئی، پک اپ بے قابو ہونے کے باعث جوکٹیا مدرسہ چوک کے قریب الٹ گئی، موقع کی نزاکت دیکھ کر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، متوفی کے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہوگیاہے، دیہی علاقے میں سنسنی پھیلنے کے ساتھ ساتھ سوگ کی فضا چھا گئی ہے ۔

DISCLAIMER: Views expressed in the above published articles/Views/Opinion/Story/News/Contents are the author's own, and not necessarily reflect the views of Roznama Rashtriya Sahara, its team and Editors. The Roznama Rashtriya Sahara team and Editors cannot be held responsible for errors or any consequences arising from the use of
information contained.

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS