گڑیا عصمت ریزی معاملہ:مجرمین کو 20 سال قید

0

گڑیا اجتماعی عصمت ریزی 2013 معاملے میں آج دہلی کی ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مجرم منوج شاہ اور پردیپ کمار کو 20-20سال کی کید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ کورٹ نےمتاثرہ کے اہل خانہ کو 11 لاکھ کا معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ دہلی کے گاندھی نگر علاقے میں اپریل 2013 میں 5 سالہ نابالغ بچی کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی۔اس پر دہلی کی ایک عدالت نے منوج شاہ اور پردیپ کو مجرم قرار دیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS