نئی دہلی: ملک میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد آج مختلف جماعتوں نے بھارت بند کی کال دی تھی۔ بند کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے نا خوشگوار واقعات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ بہار کے سیتا مڑھی میں بھارت بند کے دوران تصادم کی خبریں آرہی ہیں۔ یہاں دو گروپ میں جھڑپ ہوگئی جس میں تقریباً 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد علاقے میں پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب مہاراشٹر کے پونے میں پولیس نے 250 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔ یہ لوگ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS