افغانستان میں این ڈي ایس کے دفتر میں  دھماکے  40 افراد ہلاک

    0

    کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان میں نیشنل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ(این ڈي ایس) کے دفتر کے نزدیک پیر کے روز ہونے والے دھماکے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 46 دیگرزخمی ہوگئے۔
    ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس دھماکے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ سمنگان کے گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے کہا  کہ بہت سے دہشت گردوں کے این ڈی ایس کے دفتر میں داخل ہونے کا شبہ ہے۔ دفتر کے احاطے کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ عزیزی نے تصدیق کی کہ  کارکے دھماکوں کے بعد فائرنگ شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس  جھڑپ میں 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے کے بعد تین بچوں سمیت 43 افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک ٹی وی چینل کے مطابق  طالبان جنگجوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS