انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام

0

نئی دہلی (پریس ریلیز) شمالی ہند کا مشہور تعلیمی ادارہ جامعۃ الفلاح کی انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کی جانب سے ملی ماڈل اسکول جامعہ نگر اوکھلا میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی میں مقیم کثیر تعداد میں فلاحی برادران نے شرکت کی۔
انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کے سکریٹری محمد ارشاد عالم فلاحی نے تمام فلاحیوں کا استقبال کیا اور آپس میں ایک دوسرے سے مل کر مادر علمی کی فلاح وبہبود کے لئے سوچنے اور کام کرنے کے لئے مہمیز کیا۔
پروگرام میں انعام اللہ فلاحی نے تذکیر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ انتہائی بابرکت مہینہ ہے جو ہم پر سایہ فگن ہےاور اس میں ہمیں معاشرہ کے غریب اور نادار طبقے کے لوگوں کی ضروریات کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔
اس موقع پر موجود تمام سینیئر اور جونئیر فلاحیوں کا آپسی تعارف بھی ہوا اور ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا.

پروگرام کے آخر میں انجمن کے صدر جناب رفعت کمال فلاحی نے تمام فلاحیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا.
واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کی بستی بلریا گنج میں واقع جامعۃ الفلاح کا شمار ہندوستان کی مشہور درسگاہوں میں ہوتا ہے اور یہاں سے فارغ طلبہ وطالبات ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اورملک وملت کے لئے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس مدرسہ سے فارغ طلبہ وطالبات کی انجمن ہندوستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے دوسے ممالک میں بھی موجود ہے اور مادر علمی میں بہتر نظام تعلیم وتربیت کے لئے کوششوں کے ساتھ دوسری سماجی اور تعلمیی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS