پین کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو آدھار کے ساتھ جوڑنے کی آخری تاریخ کو 30 جون 2023 تک تین ماہ بڑھا دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا کہ پہلے یہ مدت 31 مارچ تک تھی، جسے اب بڑھا کر 30 جون 2023 کر دیا گیا ہے۔ اس دوران، جو لوگ پین کو آدھار سے لنک نہیں کرتے ہیں، ان کا پین یکم جولائی 2023 سے غیر فعال ہو جائے گا، جس کی وجہ سے متعلقہ شخص کو رقم کی واپسی جاری نہیں کی جائے گی۔ پین کے غیر فعال رہنے کی مدت کے لیے رقم کی واپسی پر سود نہیں ملے گا۔ ٹی سی ایس اور ٹی ڈی ایس ٹیکس کی شرح قانون میں کی گئی دفعات کے مطابق بڑھائی جائے گی۔
سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ پین اور آدھار کو لنک کرنے کے بعد پین ایک ماہ کے بعد فعال ہو جائے گا اور اس کے لیے 1000 روپے کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS