نئی دہلی، (یو این آئی) قومی راجدھانی دہلی کے سلطان پوری میں واقع جھگیوں میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے اور کم از کم 200 جھونپڑیاں جلنے کی اطلاعات ہیں۔
دہلی فائر سروس نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
دہلی فائر سرویس کے مطابق جھگیوں میں آگ لگنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ جس کی وجہ سے آٹھ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جن کے نام سورجمل (72)، کپور (50)، ساگر (25)، پپو (55)، ببلو (65)، کنور سنگھ (52)، راج سنگھ (72) اور چاند (55) ہیں۔ زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
فائر سروس نے بتایا کہ انہیں رات 12.13 بجے پوٹھ کلاں کے نزدیک سلطان پوری جھونپڑی میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 21 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS