جی 20 کے وزرائے خراجہ ہندوستان کی تہذیب اور اخلاقیات سے تحریک لیں : مودی

0

نئی دہلی، (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جی20 ممالک کے وزرائے خارجہ پر زور دیا کہ وہ مہاتما گاندھی اور گوتم بدھ کی سرزمین پرہندوستانی تہذیب اور اخلاقیات سے تحریک لیں جو ہمیں تقسیم کرنے کے بجائے متحد ہونے پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
مسٹر مودی نے جی 20 وزرائے خارجہ سربراہی اجلاس کے آغاز کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں دورہ کرنے والے وزرائے خارجہ سے یہ اپیل کی۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی حکمرانی کا نظام اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے اور ترقی پذیر ممالک اس کی ناکامی کے انتہائی المناک نتائج بھگت رہے ہیں۔ اس لیے وہ ترقی پذیر ممالک کی آواز سنیں اور اپنے اختلافات سے اوپر اٹھ کر متحد ہو کر دنیا کو معاشی بحران سے بچانے میں اپنا تعاون ادا کریں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت میں ایک کرۂ ارض‘ ایک کنبہ اور ایک مستقبل کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مقصد کے اتحاد کے ساتھ ساتھ عمل کے اتحاد کی ضرورت کا اشارہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آج کا اجلاس مشترکہ اور ٹھوس مقاصد کے حصول کے لیے اکٹھا ہونے کے جذبے کی عکاسی کرے گا۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ آج دنیا میں کثیرالجہتی بحران کی کیفیت سے دوچار ہے، وزیر اعظم نے ان دو اہم کاموں کی نشاندہی کی جن کا مقصد دوسری عالمی جنگ کے بعد تخلیق کردہ عالمی طرز حکمرانی کے ڈھانچے سے کیا جانا تھا۔انہوں نے وضاحت کی کہ سب سے پہلے، مسابقتی مفادات کو متوازن کرکے مستقبل کی جنگوں کو روکنا تھا، اور دوسرا، مشترکہ مفادات کے مسائل پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS