1785lوارین ہیسٹنگز نے آخری بار کونسل کی میٹنگ میں حصہ لیا اور اس کے بعد انہوں نے بنگال کے گورنر جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
1787lلارڈ کارن والس نے گورنر جنرل آف انڈیا کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔
1827lبنگال کلب آف کلکتہ کی تشکیل عمل میں آئی۔
1831lملک میں پہلی للت کلا نمائش کلکتہ میں منعقد ہوئی تھی۔
1835lایسٹ انڈیا کمپنی نے دارجلنگ کو سکم سے لیز پر لیا۔
1855l ایسٹ انڈیا ریلوے کا باقاعدہ افتتاح اور کمپنی نے اس کام میں ہوئے مصارف کو اس برس رانی گنج سے کلکتہ کوئلہ ڈھونے سے ہوئے منافع سے پورا کیا۔
1881lدلی کے سب سے پرانے کالج سینٹ اسٹیفن کالج کا قیام ہوا تھا۔
1884lملک میں ڈاک بیمہ اسکیم شروع ہوئی تھی۔
1922lمہاتما گاندھی نے ملک کے اس وقت کے وائسرائے کو تحریری طور پر مطلع کیا کہ وہ اپنا آندولن تیز کررہے ہیں اور اسی کے ساتھ ملک بھر میں عدم تعاون کی تحریک نے زور پکڑ لیا۔
1958lمصر اور شام نے متحدہ عرب جمہوریہ میں ادغام کے منصوبہ کا اعلان کیا۔
1972lہندوستانی بین الاقوامی ائرپورٹ اتھارٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔
1976l ملک کی متحدہ قومی خبررساں ایجنسی سماچار کا آغاز ہوا تھا لیکن یہ خبررساں ایجنسی 1978ء میں تحلیل کردی گئی۔
1977lہندوستانی کوسٹ گارڈ کا قیام عمل میں آیا۔
1979l پندرہ برس کی جلاوطنی کے بعد آیت اللّہ روح اللّہ خمینی ایران واپس پہنچے ۔
1988lمحمد اظہرالدین نے کانپور میں ٹسٹ کرکٹ میں لگاتار تین سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔
2003lامریکی خلائی شٹل کولمبیا کامیاب خلائی مشن کے بعد واپس لوٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں ہندستانی نژاد کلپنا چاولہ سمیت 7 خلائی مسافر ہلاک ہوگئے تھے ۔
2004l سعودی عرب میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے سے -251 افراد ہلاک اور 244 زخمی ہوئے ۔
2005l نیپال کے بادشاہ گیانندرا نے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کو ہٹا دیا اور تین سال کے لیے تمام انتظامی حقوق اپنے پاس لے لیے ۔
2006l امریکہ نے دس سالہ ‘امریکن کمپیٹیو پلان’ کا اعلان کیا۔
2012lمصر کے شہر پورٹ سعید میں فٹ بال میچ کے دوران ہونے والے فسادات میں74 لوگ مارے گئے ۔ (یواین آئی)