احمد آباد (ایجنسیاں) :گجرات انتخابات کے دوران بی جے پی نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی کے7ممبران اسمبلی کو معطل کر دیا ہے۔ معطل ممبران اسمبلی الیکشن لڑنے کے لیے بی جے پی کا ٹکٹ مانگ رہے تھے ، جب ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا تو انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل نے کہا ہے کہ ان ممبران اسمبلی کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پارٹی سے 6 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔جن بی جے پی لیڈروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں نرمدا ضلع کے نندود سے تعلق رکھنے والے ہرشد وساوا شامل ہیں۔ جوناگڑھ کے کیشود جوناگڑھ سے ٹکٹ مانگنے والے اروند لڈانی کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ سریندر نگر کے دھنگدرا سے ٹکٹ مانگنے والے چھتری سنگھ گنجاریاولساڈ کے پرادی سے کیتن بھائی پٹیل، راجکوٹ رورل سے بھرت بھائی چاوڑا، گر سومناتھ ضلع کے ویراول سے ادے بھائی شاہ اور امریلی سے راجولا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے گجرات میں 42 موجودہ ممبران اسمبلی کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی نے 160 امیدواروں کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا تھا، جن میں 38 موجودہ ممبران اسمبلی کا نام نہیں تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل سمیت پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔
گجرات میں بی جے پی کے 7باغی ممبران اسمبلی معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS