گجرات ممبئی (ایجنسیاں) :احمد آباد کی کارکن میدھا پاٹکر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔
میدھا پاٹکر کی مہاراشٹر میں راہل گاندھی کے ساتھ چہل قدمی کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد جمعہ کو گجرات میں سیاسی طوفان برپا
ہوگیا۔ بی جے پی نے 1 دسمبر کو گجرات کے 89 حلقوں میں قومی اور ریاستی سطح کے رہنماو¿ں کے ساتھ اپنی میگا مہم شروع کرنے کے
ساتھ ہی، پارٹی نے پاٹکر کے ساتھ تصویر پرراہل پر حملہ کرنے کے لئے ہر موقع کا استعمال کیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے
کہ راہل گاندھی گجرات اور گجراتیوں کے اتنے ہی مخالف ہیں جتنی میدھا پاٹکر۔دریں اثنا ہفتہ کو بھارت جوڑو یاترا میں ٹی وی کی مشہور اداکارہ
رشمی دیسائی اور آکانشا پوری بھی شامل ہوئیں۔ میدھا پاٹکر نے اپنے نرمدا بچاو¿ آندولن کے ذریعے گجرات میں سردار سروور پروجیکٹ کے
خلاف تحریک کی قیادت کی تھی۔ اس پروجیکٹ کو گجرات کی ترقی کا مرکز بنائے جانے کے بعد نریندر مودی نے پاٹکر کو تاخیر کا ذمہ دار
ٹھہرایا ہے۔ میدھا پاٹکر کے ساتھ راہل گاندھی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ٹویٹ کیاکہ کانگریس اور
راہل گاندھی نے بار بار گجرات اور گجراتیوں کے تئیں اپنی دشمنی ظاہر کی ۔ میدھا پاٹکر کو اپنی یاترا کا مرکز بنا کر راہل گاندھی نے ظاہرکردیاکہ
وہ ان عناصر کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے دہائیوں تک گجراتیوں کو پانی دینے سے انکار کیا۔ گجرات اسے برداشت نہیں کرے گا۔’
میدھا پاٹکرکی راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS