ین پوری/اٹاوہ(یواین آئی) :سماج وادی پارٹی(ایس پی) فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے مین پوری پارلیمانی سیٹ پر پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایس پی امیدوار ڈمپل یادو کو پارلیمنٹ پہنچے کے عزم کے ساتھ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی) سربراہ شیوپال سنگھ یادو پوری طرح سے سرگرم ہوگئے ہیں۔
شیوپا کی جانب سے بہو ڈمپل کو مل رہی حمایت سے ایس پی کے عام کارکنوں سے لے کر بڑے لیڈران تک سب کافی خوش اور زیادہ تر کا ماننا ہے کہ ‘ٹرابل شوٹر’ کا کردار ادا کرنے اترے شیوپال نے یادو کنبے کی بہو کو پارلیمنٹ پہنچنے کی راہ آسان کردی ہے ۔
سینئر صحافی ہیم کمار شرما بتاتے ہیں کہ پارٹی تنظیم کے تجربہ کار شیوپال نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایس پی امیدوار کی حمایت میں کارکنوں کی صف بندی شروع کردی ہے ۔ اس سے علاقے میں ایس پی حامیوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے اور جس بھی ایس پی کارکن سے بات کی جائے وہ سیدھے لفظوں میں یہی بتا رہا ہے کہ’چچا جی(شیوپال) نے کہا ہے کہ ڈمپل یادو کو نیتا جی(ملائم سنگھ) سے بڑی جیت دلانا ہے ۔
شرما بتاتے ہیں کہ شیوپال سنگھ یادو ایس ایس میموریل اسکول میں ایک ایک کارکن سے تنہائی میں بات کررہے ہیں اور ہر کسی سے اب بات کا وعدہ کررہے ہیں کہ ڈمپل کنبے کی بہو ہیں جو الیکشن میں میں نیتا جی ملائم سنگھ یادو کی جگہ اتری ہوئی ہیں ہم سب کی ذمہ داری اب ڈمپل کو نیتا جی سے زیادہ بڑی جیت دلا کر انہیں پارلیمنٹ بھیجنا ہے ۔ اس میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے یہی نیتا جی کو سب سے بڑی خراج عقیدت ہوگی۔
مین پوری پارلیمانی سیٹ پر شیوپال کی اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایس پی نے انہیں اپنا اسٹار مہم ساز بنایا ہے جس کے بعد پارٹی صدر اکھلیش یادو ڈمپل کے ساتھ چچا شیوپال کا آشیرواد لینے ان کے گھر پہنچے تھے ۔ملاقات کے بعد شیوپال ضمنی الیکشن میں بہو کی جیت کے لئے سرگرم ہوگئے وہیں شیوپال کا پیغام ملنے کے بعد کئی کارکن یہ کہتے ہوئے دیکھے گئے ہیں کہ ڈمپل یادو کی جیت نیتا جی سے دوگنی ووٹوں سے ہوگی اور وہ ہر حال میں نیتا جی کی طرح پارلیمنٹ کی دہلیز تک پہنچیں گی۔ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے ہورہے ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے مرحوم لیڈر کے شاگرد رگھوراج سنگھ شاکیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔
بہو ڈمپل کے لئے ’ڈھال‘بنے چچا شیوپال یادو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS