ساورکر پر راہل کے بیان کے بعد کانگریس اور شیوسینا آمنے سامنے

0

ممبئی، (ایجنسیاں)ویر ساورکر پر راہل گاندھی کے مبینہ تبصرے کے بعد شیو سینا اور کانگریس آمنے سامنے ہوتی دکھائی دے رہی ہےں۔ راہل کے بیان کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راو¿ت نے جمعہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔اب ہفتہ کو راو¿ت نے کہا ہے کہ ہندوستان جواہر لعل نہرو کی سرزمین ہے۔ پورا ملک تحریک آزادی میں قربانی دینے والے ہر لیڈر ویر ساورکر، سبھاش چندر بوس، پنڈت جواہر لعل نہرو، ولبھ بھائی پٹیل، مہاتما گاندھی جیسے لیڈروں کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ہندوستان ان کی سرزمین ہے۔ سنجے راو¿ت نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ملک کو پاکستان جیسا بننے میں زیادہ وقت نہ لگتا۔ اس سے پہلے جمعہ کو راو¿ت نے کہا تھا کہ شیو سینا ویر ساورکر کو آئیڈیل مانتی ہے۔ ایسے میں ان پر تبصرہ کرنے سے مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔وہیں راہل گاندھی کے تبصرہ کے بعد کانگریس بھی پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ہفتہ کے روز کہا کہ جو لوگ ساورکر کے بارے میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے تبصرے پر تنقید کر رہے ہیں انہیں پہلے یہ بتانا چاہیے کہ انہیں (ساورکر کو) انگریزوں سے 60 روپے پنشن کیوں ملتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو مہاراشٹر میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ اس کی وجہ سے کانگریس تنظیم متحد اور توانائی سے بھرپور ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک نظریاتی بحث چاہتی ہے اور لوگوں کو متحد کرنا چاہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS