فخر اپنی قسمت پر ناز ان کی نسبت سے زندگی گزرتی ہے شان اور شوکت سے

0

فخر اپنی قسمت پر ناز ان کی نسبت سے
زندگی گزرتی ہے شان اور شوکت سے
اُمتی ہیں احمدؐ کے دل میں اُن کی اُلفت سے
سرفراز ہیں بے شک بس اُنہیں کی رحمت سے
رب سے خواہش بخشش کی مصطفی کی رحمت سے
زندگی کا لطف آیا ہم کو جام و حدت سے
مصطفی کے عاشق ہیں خلد ہی ٹھکانہ ہے
ہم نکالے جائیں گے عرش سے نہ جنت سے
خوف اپنے دل میں ہے اور درود ہونٹوں پر
ہم ہوئے ہیں یوں محفوظ آج ہر مصیبت سے
جا کے داستاں اپنی میں سناؤں گا اُن کو
ایسی نیک بختی کا منتظر ہوں مدت سے
صرف کلمہ پڑھنے سے کیا ہوا ضیاءؔ حاصل
عشق بھی ضروری ہے خاتم رسالت سے
ضیاء قادری اجمیری، حیدرآباد

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS