دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئرشروع ہو چکا ہے جس کا افتتاح۱۴نومبر۲۰۲۲ کو ہوا۔ یہ ٹریڈ فیئر ۲۷نومبر تک چلے گا۔اس میلے کا انتظار نہ صرف دہلی کے لوگوں کوبلکہ دنیا بھر کے لوگ بہت ہی شدت کے ساتھ منتظر رہتے ہیں اور ایک کسیر تعدا دمیں لوگ آکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس ٹریڈ فیئر میں لوگوں کو ان کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرانے کے لئے وزارتِ آیوش نے کئی دواساز کمپیوں کو اسٹال لگانے کے لئے مدعو کیا جس میںایک بہت ہی مشہورو معروف نام ہے نیو رائل پروڈکٹس۔ کمپنی اپنے پروڈکٹس کی نمائش کے لئے اس ٹریڈ فیئر میں حاضر ہوئی۔ اسی درمیان وزارتِ آیوش کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش کٹوچھا کمپنی کے اسٹال پر تشریف لائے اور ادویات دیکھنے کے بعد اپنی نیک خواہشات سے نوازا۔ساتھ میں آر آر آئی یو ایم کے ڈیپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر راحت رضا و ریسرچ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن بھی موجود رہے۔
نیو رائل پروڈکٹس کے ڈائریکٹر سید منیر عظمت نے وزارتِ آیوش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریڈ فیئر میں ایک بہت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت رہتی ہے۔ہمارے لئے یہاں شرکت کرنے کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے۔ ہم اپنی ادویات کی خصوصیات کو لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔ آج کے دور میں عوام کا صحت کے لئے بیدار ہونا اوّل ترجیح ہے۔ ہم اپنے اسٹال پر آنے والے لوگوں کو مفت طبی مشورہ دینے کے علاوہ مفت سیمپل بھی فراہم کرائے۔
سید منیر عظمت نے مزید کہا کہ یہ ان کی ٹیم کے لئے ایک اچھا تجربہ رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہونے والے ٹریڈ فیئر میں اپنی شرکت جاری رکھیں گے۔