راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا تلنگانہ میں ہوگا اختتام

0

حیدرآباد (یواین آئی) :کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا پیر کو تلنگانہ میں اختتام ہوگا۔ اس سلسلہ میں ایک جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا گزشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو تلنگانہ میں داخل ہوئی تھی۔ اس دن سے آج تک یہ یاترا بلا روک ٹوک جاری ہے ۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی عوام کے تمام طبقات کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔راہل کی یاترا عوامی مسائل کو جانتے ہوئے چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا کا اختتام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راہل بھارت جوڑو یاترا کے مہاراشٹرمیں داخل ہونے سے پہلے پیر کی شام تلنگانہ کے جُکل میں بڑا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے ۔ریونت ریڈی نے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گاندھی جی نے ملک کی آزادی کے لیے پرامن جدوجہد کی تھی اور راہول گاندھی ان ہی کے بتائے ہوئے راستہ پر بھارت کو جوڑنے کیلئے یہ بھارت جوڑویاترا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے یہ یاترا جاری رکھی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اس لئے تمام لوگوں کو بھارت جوڑو یاترا کی حمایت میں متحرک ہونا چاہئے ۔ریونت ریڈی نے یاترا کو کامیاب بنانے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راہل کی یاترا کو زندگی کے تمام شعبوں سے بہترردعمل ملا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS