لکھنئو (ایجنسیاں) :یوپی کے باہوبلی مختار انصاری کے ممبراسمبلی بیٹے عباس انصاری کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں مسلسل پوچھ گچھ کے بعد سبھا ایس پی یعنی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ایم ایل اے عباس انصاری کو مو¿ سے گرفتار کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ای ڈی عباس کو آج عدالت میں پیش کرے گی۔ حکام نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔حکام کے مطابق گینگسٹر سے سیاستدان بنے مختار انصاری کے 30 سالہ بیٹے عباس انصاری کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں ای ڈی کے دفتر میں طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ عباس انصاری کو مختار انصاری اور اہل خانہ کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ مہینے، ای ڈی نے مختار انصاری کی 1.48 کروڑ روپے (رجسٹری ویلیو) کی سات غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کی تھیں۔ گرفتاری کے بعد عباس انصاری کو پریاگ راج خصوصی ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا اور کورٹ نے انہیں 7دنوں کی ای ڈی تحویل میں بھیج دیا ۔ویسے ای ڈی نے 14دنوں کی تحویل مانگی تھی۔ 5 بار کے سابق ممبر اسمبلی مختار انصاری اس وقت اتر پردیش کی باندہ جیل میں بند ہیں۔ 59 سالہ مختار انصاری سے گزشتہ سال ای ڈی نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔
اگست میں مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے مختار کے بڑے بھائی اور بی ایس پی ایم پی افضل انصاری کی دہلی میں سرکاری رہائش گاہ اور غازی پور، محمد آباد (ضلع غازی پور)، مو¿ اور لکھنو¿ میں کچھ جگہوں پر چھاپے مارے تھے۔
عباس انصاری گرفتار،7دنوں کی ای ڈی تحویل میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS