سلمان کو وائی پلس اور اکشے و انوپم کو ایکس سیکورٹی

0

ممبئی، (ایجنسیاں) : بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ممبئی پولیس وائی پلس سکیورٹی فراہم کرے گی۔ دراصل سلمان کو کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اسے اسی گینگ سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ سلمان کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر حکومت نے اکشے کمار اور انوپم کھیر کی سکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔ اسے ایکس کیٹیگری کی سکیورٹی ملی ہے۔
وائی پلس سکیورٹی کیٹیگری میں کل 11 افراد ہوتے ہیں جن میں 2 سپاہی اور 2 پی ایس او بھی شامل ہیں اور باقی دیگر پولیس اہلکار ہیں۔ یعنی اب سلمان کے ساتھ 11 جوان ان کی حفاظت کے لیے ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سلمان کے والد سلیم خان صبح کی سیر پر نکلے تھے۔ واک کے بعد سلیم خان کو ایک نامعلوم خط موصول ہوا جس میں انہیں اور سلمان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ خط میں لکھا تھا کہ ’سلیم، سلمان بہت جلد تمہارا موسے والا ہو گا۔‘ اس کے بعد سلیم خان نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے پولیس سے رابطہ کیا اور اس سلسلے میں باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔ یہ معاملہ 3 ماہ پرانا ہے۔ سلمان کو دھمکی دینے کے بعد ان کے وکیل ہستیمل سارسوت کو بھی لارنس گینگ نے دھمکی دی تھی۔ اس نے خط میں دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ ’دشمن کا دوست دشمن ہوتا ہے۔ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ یہاں تک کہ آپ کی فیملی کوبھی نہیں۔ عنقریب آپ کی بھی وہی حالت ہوگی جو سدھو موسے والا کی ہوئی تھی۔لارنس اب تک سلمان کو قتل کرنے کی 4 بار منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ اس کے لیے اس نے ایک رائفل بھی خریدی تھی۔ لارنس نے شوٹر سمپت نہرا کو 2018 میں سلمان کو قتل کرنے کے لیے ممبئی بھیجا تھا۔ سمپت کے پاس پستول تھا۔ حالانکہ سلمان پستول کی رینج سے بہت دور تھا۔ اس لیے وہ انہیں قتل نہیں کر سکا تھا۔ اس کے بعد اس نے لمبی رینج والی رائفل خریدی۔ اس کے بعد سمپت سلمان کو مارنے آیا لیکن وہ اسے مارنے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔ اس کے بعد لارنس نے اسے مزید 2 بار مارنے کی کوشش کی لیکن اسے سلمان کو مارنے کا موقع نہ مل سکا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS