دہلی میں سفرہوا مہنگا،آٹو کرایہ میں5اورٹیکسی کرایہ میں2سے3روپے تک کا اضافہ

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : دہلی حکومت نے سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرجمعہ کو آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے کرایوں میں اضافہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکومت نے آٹورکشہ کے کم از کم کرایہ میں 5 روپے اوراے سی وغیراے سی ٹیکسی کے کرایہ میں 2اور3روپے کااضافہ کیا ہے۔ فیصلہ کے بعد آٹو رکشہ اور ٹیکسی میں سفر کرنے والے مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ دیناہوگا۔ نئی شرح کے نفاذ کے بعد، اب اے سی ٹیکسیوں کےلئے آپ کو 4 روپے زیادہ اور نان اے سی کےلئے 3 روپے زیادہ دینے ہوں گے۔ وہیں اب آٹو کا میٹر ڈاو¿ن 25 کے بجائے 30 روپے سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد، جہاں پہلے ایک کلومیٹر کےلئے 9.5 روپے دینے پڑتے تھے، اب 11 روپے دینے ہوں گے۔ حالانکہ حکومت نے نائٹ چارج اور ویٹنگ چارج میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جہاں ٹیکسی میٹر پہلے ایک کلومیٹر کےلئے 25 روپے سے ڈاﺅن ہوا کرتا تھا، نئے نرخوں کے نفاذ کے بعد 40 روپے سے شروع ہو گا۔ نان اے سی ٹیکسی کا کرایہ 14 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 17 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایسے ہی اے سی ٹیکسی کا کرایہ 16 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی کلومیٹر کر دیا گیا ۔ اس میں بھی نائٹ چارج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ویٹنگ چارج میں ایک روپیہ فی منٹ اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دہلی کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کو کرایہ میںاضافہ کےلئے آٹورکشہ اورٹیکسی یونینوں کی طرف سے کئی درخواستیں ملی تھیں ، اس کے بعد کرایہ میں اضافہ کو منظوری دی گئی ۔ اس سے قبل جولائی میں کرایہ میں اضافہ کیا گیا تھا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS