جموں وکشمیر: فوجی جوانوں نے ایل او سی پر دیوالی کا تہوار منایا

0

جموں:(یو این آئی) روشنیوں کے تہوار دیوالی کے شروع ہونے کے ساتھ ہی فوجی جوانوں نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی آخری چوکی جو دس ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے، پر دیوالی کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا۔بتادیں کہ ملک میں امسال دیوالی کا تہوار 24 اکتوبر یعنی پیر کو منایا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے پونچھ میں ایل او سی کی آخری چوکی جو سطح سمندر سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے، پر تیل کے چراغ روشن کرکے دیوالی کا تہوار منایا۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں اکھنور سیکٹر میں بھی فوجی جوانوں نے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔ان کا کہنا تھا کہ جوانوں نے اس موقعہ پر لکشمی پوجا کی اور لکمشی گنیش ارتی بھی گائی۔ذرائع نے بتایا کہ جوانوں نے پٹاخے بھی پھوٹے اور اس تہوار کو منایا۔
انہوں نے کہا کہ جوانوں نے موقعے کی مناسبت سے قوم کو مبارکباد بھی دی۔بتادیں کہ دیوالی کا تہوار ہر سال ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ ایک پانچ روزہ تہوار ہے جسے ہندو، سکھ اور جین برادری کے لوگ مناتے ہیں۔ اس تہوار کو روشنیوں کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS