نئی دہلی،(پی ٹی آئی) :سپریم کورٹ نے نفرت آمیز تقاریر کو ’بہت ہی سنگین معاملہ‘قرار دیتے ہوئے جمعہ کو اترپردیش اور اتراکھنڈ کی سرکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ایسے معاملوں میں شکایت درج ہونے کا انتظار کئے بغیر قصورواروں کے خلاف مجرمانہ معاملے فوراًدرج کریں۔ عدالت عظمیٰ نے وارننگ دی کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی تاخیر حکم عدولی کے دائرے میں آئے گی۔ جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے شاہین عبداللہ نامی شخص کے ذریعہ دائر پٹیشن پر دونوں ریاستوں کو نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔ بنچ نے کہاکہ ملک کے سیکولر تانے بانے کو بنائے رکھنے کیلئے نفرت آمیزتقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے، خواہ وہ کسی بھی مذہب کے ہوں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS