آپ کی تقرری سیاسی ہے، آپ ویسے ہی برتاؤ کر رہے ہیں جج نے کہا – پارا مت چڑھاؤ

0

نی دہلی (ایجنسی) :سپریم کورٹ میں آج اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کیس کی سماعت کے دوران دو سینئر وکلاء آپس میں لڑ پڑے۔ معاملہ اس قدر بگڑ گیا کہ بنچ کو مداخلت کرنا پڑی اور کہنا پڑا کہ کمرہ عدالت کا پارا مت چڑھاؤ۔ ججوں کے تیکھےتیور دیکھ کر ہی دونوں وکلاء پرسکون ہوئے اور معاملہ نمٹا دیا۔

دراصل دھوکہ دہی کے ایک معاملے میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر دشینت دوے پیش ہوئے تھے۔ جسٹس مہنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ کے سامنے سماعت چل رہی تھی۔ ملزم نے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ اس کی سماعت کے بعد بنچ کو فیصلہ لینا پڑا۔دشینت دوے نے تشار مہتا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری سیاسی ہے، آپ ویسا ہی سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ مہتا ایس جی آفس کے لیے بدنما داغ ہیں۔ دونوں کے درمیان بڑھتے ہوئے جھگڑے کو دیکھ کر بنچ کو مداخلت کرنا پڑی۔ جسٹس گپتا نے کہا کہ آپ کمرہ عدالت کا پارا نہیں چڑھائیں۔ ان کی مداخلت کے بعد دونوں وکلاء پرسکون ہو گئے۔ لیکن بنچ نے اس معاملے کی دوبارہ سماعت نہیں کی اور اسے ملتوی کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS