لو ریئل انڈیا فور ینگ ویمن ان سائنس اسکالر شپ: 2022

0

ادارے کا تعارف: یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو طالبات کو پڑھانے کے لیے اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔اس کی شروعات2003 سے شروع کی گئی ہے اور سائنس کی طالبات کے لیے اب تک جاری ہے۔جو طالبات بارہویں سائنس 85% (پچاسی فیصد) مارکس سے کامیاب حاصل کی ہے وہ اس کے لیے اہل ہیں۔ سائنس کے شعبے میں اعلی ٰ تعلیم جن میں پیور سائنس ،اپلائیڈ سائنس، انجینئرنگ، میڈیکل شامل ہے وہ اس کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ایسی طالبات جو معاشی طور پر کمزور ہیں ان میں سے منتخب طالبات کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ چونکہ یہ ایک پرائیویٹ اسکالر شپ ہے اس لیے ایسی طالبات اور کسی بھی سرکاری اسکالر شپ کے لیے فارم بھر چکی ہیں وہ اس اسکالر شپ کے لیے بھی درخواست فارم بھر سکتی ہیں اگراس ادارے کی شرائط و ضواط پر مکمل اترتی ہیں تو انہیں یہ اسکالر شپ بھی مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اسکالرشپ کے لیے کوئی فارم فیس نہیں ہے ۔اگر آپ کے پاس خود کا کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ،موبائل ہے تو آپ اپنے گھر بیٹھ کر بھی یہ اس اسکالر شپ کا فارم بھر سکتے ہیں۔ بہت سے اداروں کی جانب سے مفت میں فارم بھرا جا رہا ہے ایسے اداراوں سے بھی رابطہ قائم کر سکتی ہیں۔درخواست فارم عام طور پر ماہ جون ،جولائی میں ظاہر کیا جاتا ہے۔ام سال اس کے فارم بھرنے کا کام جاری ہے۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ: فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۱۶؍اکتوبر ۲۰۲۲(16/10/2022)
مقصد: کمپنی کا مقصد ہے کہ ایسی طالبات جو سائنس کے کسی بھی شعبے میں اپنا کرئیر بنانا چاہتی ہے ان کے لیے مالی امداد کرنا ہے اسکالرشپ کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو بااختیار بنانا اور اعلیٰ تعلیم دلانا ہے اور مستقل طور پر طالبات کو سائنس کے میدان میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مدد کرنا ہے۔ایسی طالبات جو اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہو درخواست فارم بھر سکتی ہیں۔درخواست گزار اپنے جی میل یا فیس بک اکائونٹ کے ذریعے بھی درخواست کر سکتی ہیں۔
Eligibility: ایسی طالبات جنہوں نے بارہویں سائنس شعبے سے کامیابی حاصل کی ہوئی اور کامیابی کا فیصد PCM/PCB/PCMB میں 85% (پچاسی فیصد) ہے۔ درخواست گزار طالبات کی فیملی انکم چار لاکھ یا اس سے کم ہونا چاہیے۔عمر ۱۹(انیس سال ) ہونا چاہیے۔سائنس کے کسی بھی انڈر گریجویٹ کورس میں ان کا داخلہ ہوا ہو۔ اگر کسی طالبات کا بارہویں کے بعد گیپ(Gap ) ہوا ہے تو وہ درخواست نہیں کر سکتی ۔
منتخب طالبات کو گریجویشن کی تعلیم کے دوران ان کی تعلیمی اخراجات کے لیے اسکالر شپ کی رقم مساوی قسطوں میں ان کے تعلیمی رپورٹ یا تعلیمی ترقی کے مطابق انہیں تقریبا 2,50,000 (ڈھائی لاکھ) کی مجموعی رقم بطور اسکالرشپ دی جائیگی ۔
Documents: عمر کا ثبوت جس میں(Aadhaar Card, Birth Certificate, Passport, Voter ID Card, etc.)۔ والدین کا انکم سرٹیفکیٹ کسی بھی گزٹیڈ آفیسر سے منظور شدہ۔ اگر سرکاری ملازم ہے تو سیلری سلیپ۔ فارم نمبر ۱۶(انکم ٹیکس ریٹرن فارم)۔ دسویں اور بارہویں کی مارکس شیٹ۔
فارم کیسے بھریں؟ فارم آن لائن بھرنا ہے۔ جس کے لیے گوگل پر L’OREAL INDIA FOR YOUNG WOMEN IN SCEINCE SCHOLARSHIP2022-23 پر کلک کریں ۔ جیسے ہی ڈی وائس کے بروچر میں سرچ کریں گے توایک ونڈو سامنے آئے گی۔ اس کو اچھے سے پڑھیں اس پر پوری شراط لکھی ہوئی ہیں غور سے پڑھنے کے بعد ا پلائی نائو پر کلک کریں اگر پہلی بار فارم بھر رہے ہیں تو نیو رجسٹر پر کلک کریں۔ آپ کے سامنے جو صفحہ اوپن ہوگا اس پر آپ کو اپنا ایک اکائونٹ بنانا ہوگا۔جہاں پر آپ کو اپنا مکمل نام جیسا کہ آدھار کارڈ پر لکھا ہے۔موبائل نمبر،ای میل آئی ڈی ، پاس ورڈ ،کنفرم پاس ورڈ لکھ کر سبمٹ کریں۔اس طرح سے آپ کا اپنا ایک اکائونٹ بن جائے گا۔اس کے بعد اپنے پروفائل میں تمام چیزیں اپ ڈیٹ کرنی ہو گی۔اپنے ای میل اور پاس ورڈ کی بنیاد پر تمام تفصیلات مکمل طور پر بالکل صحیح بھرے۔تمام معلومات کو سیو کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔فائنل سبمٹ کرنے سے پہلے پری ویو میں اپنی بھری ہوئی معلو مات کو چیک کریں اگر اس میں کچھ غلطی ہوئی ہوتو اس کو صحیح کرنے کے بعد ہی فائنل سبمٹ کر کلک کریں۔ایک بار فائنل سبمٹ ہو جانے کے بعد دوبارہ اس کو ایڈیٹ نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے بہت غور کرنے کے بعد ہی فائنل سبمیشن کریں۔
اس کے بعد آپ کو اپنے ڈاکیومنٹس کو اپ لوڈ کرنا ہے۔ تمام ضروری ڈاکیومینٹس کو پی ڈی ایف یا جے پی جی فارمیٹ میں اپ لوڈ کریں ۔ اس کی سائز 1MB سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ تمام ڈاکیومینٹس اپ لوڈکرنے کے بعد سیو پر کلک کریں۔تو آپ کے سامنے میسیج آئے گا کہ تمام ڈاکیومینٹس اپ لوڈ چکا ہے اور اس کا پرنٹ آئوٹ نکال کر اپنے پاس محفوظ کریں۔اس کی جانچ ہوگی اگر کمپنی کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ امیدوارکو فون کرسکتے ہیں۔تمام دستاویزات کے ویریفیکشن کے بعد ادارہ اسکالرشپ فراہم کرتا ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار : تمام درخواست آن لائن یا پوسٹ کے ذریعے آجانے کے بعد ادارہ کی جانب سے تمام دستاویزات کی جانچ ہوتی ہے۔جن طالبات کی درخواست منظور ہوگی انہیں ان کا ایک مختصر سا ٹیلیفونک انٹرویو کے مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعدان کے دستاویزات کی بنیاد پر ویڈیو کانفرنسنگ یا ویڈیو کال پر ان سے مزید سوالات پوچھے جا تے ہیں ۔ جس میں والدین میں سے والد یاوالدہ کا ویڈیو کانفرنسنگ میں شریک ہونا ضرروی ہے۔طالبات میرٹ مارکس شیٹ ، ٹیلی فونک انٹرویو، ویڈیو کانفرنسنگ کی بنیا پر میرٹ لسٹ بنائی جاتی ہے۔ اس کے بعد طالبات کا اسکالر شپ کے لیے انتخاب کیا جا تا ہے ۔منتخب طالبات کو پندرہ سے بیس روز کے اندر اسکالر شپ کی رقم ان کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔
بھیونڈی کے مومن جماعت خانہ میں مفت میں بھرا جا رہا ہے اسکالرشپ کا فارم:ا س تعلق سے ہر قسم کی اسکالر شپ کا فارم جس میں پری میٹرک، پوسٹ میرٹ،بیگم حضرت محل اسکالرشپ،ودیا سارتھی،ایس بی آئی اسکالرشپ،ایچ ڈی ایف سی اسکالرشپ فارم مومن جماعت خانہ،صمد نگر کنیری بھیونڈی روزانہ مغرب کی نماز کے بعد تمام طلبہ کا فارم مفت میں بھرا جا رہا ہے اور اب تک دو سو ستر سے زائد طلبہ کے فارم مفت میں بھرے جا چکے ہیں۔اور جب تک اسکالر شپ فارم بھرنے تاریخ جاری رہے گی یا تاریخ بڑھ جاتی ہے تو یہ کام جاری رہے گا۔بھیونڈی کے طلبہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ واضح ہو کہ گزشتہ برس بھی اس ادارے نے پانچ سو سے زائد طلبہ کے فارم مفت میں بھرے تھے اور بڑی خوشی کی بات ہے کے اسی فیصد(80% ) سے زائد طلبہ کو ان لوگوں کی کوشش سے اسکالر شپ کی رقم طلبہ ک ملی ہے۔
اس اسکالر شپ کے لیے مزید تفصیلات کے لیے دیے گئے نمبر دن اور بتائے گئے وقت پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ll
011-430-92248 (Ext- 117)
(Monday to Friday – 10:00AM to 6PM)
Email ID: [email protected]

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS