ہندوستان میں ڈیجیٹل یونیورسٹی اگلے سال جولائی سے: جگدیش

0

نئی دہلی، (پی ٹی آئی ) : مرکزی حکومت کے اہم منصوبے کے تحت جولائی 2023 سے ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی شروع کی جائے گی اور اس کے
کچھ کورسز ہنر کی ترقی سے متعلق ہوں گے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین ایم جگدیش کمار نے پی ٹی آئی کے ساتھ بات
چیت میں کہا کہ ماضی قریب میں، ڈیجیٹل یونیورسٹی کے بلیو پرنٹ کی تیاری پر مختلف اسٹیک ہولڈرز سے کافی بات چیت ہوئی ہے، جو اگلے سال
جولائی سے شروع ہوگی۔ کمار نے کہا کہ ابتدائی طور پر زیادہ سے زیادہ اسکل ڈویلپمنٹ پر مبنی کورسز متعارف کرانے کا منصوبہ ہے اور بنیادی
زور طلبا کو ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنا ہے اور کورسز کو ملازمت پر مبنی ہونا چاہیے۔
یو جی سی صدر نے کہا کہ طلباکے لیے ڈیجیٹل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیم حاصل کرنا بہت آسان ہوگا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی کورس 4سال
کی مدت کا ہے اور ایک طالب علم اسے کم وقت میں مکمل کرنے کے قابل ہے، تو اس طالب علم کو کم مدت میں کورس مکمل کرنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح اگر کوئی طالب علم4 سالہ کورس 5 سال میں مکمل کرنا چاہتا ہے تو وہ ڈیجیٹل وشو ودیالیہ کے ذریعے5 سال میں اس کورس کو مکمل
کر سکے گا۔جوکورس شروع ہوں گے ، ان پر کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یو جی سی نے طلباکو ایک ساتھ2 ڈگریاں مکمل کرنے کی
اجازت دی ہے اور اگر کسی طالب علم نے ملٹی ڈسپلنری ایجوکیشن کے تحت کالج میں موجود رہتے ہوئے ایک ڈگری مکمل کی ہے تو وہ آن لائن
میڈیم کے ذریعہ ڈیجیٹل یونیورسٹی میں دوسری ڈگری حاصل کر سکے گا۔
یو جی سی صدر نے کہاکہ ڈیجیٹل یونیورسٹی کی پہل کے ساتھ، تمام انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، سنٹرل
یونیورسٹیز کو جوڑا جائے گا اور اکیڈمک بینک آف کریڈٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اکیڈمک بینک آف کریڈٹ ایک ورچوئل اسٹور ہاو¿س ہے،
جو ہر طالب علم کا ڈیٹا ریکارڈ کرے گا۔ مرکزی کابینہ کی وزارت تعلیم سے متعلق ماہانہ نوٹ کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں مرکزی وزیر
تعلیم دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن، دہلی یونیورسٹی، آئی آئی ٹی مدراس کے
نمائندوں نے ملاقات کی۔ ڈیجیٹل یونیورسٹی کے قیام کے موضوع پر میٹنگ ہوئی۔ وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے 2022-23 کا بجٹ پیش کرتے
ہوئے کہا کہ ملک بھر کے طلباکو ان کی دہلیز پر عالمی معیار کی عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک ڈیجیٹل یونیورسٹی قائم کی جائے
گی۔ یہ ایک ایسی یونیورسٹی ہوگی جو طلباکو مختلف کورسز اور ڈگری کی تعلیم آن لائن دستیاب کرائے گی۔ یہ ضروری ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور
تربیت کیلئے ملک کی دیگر مرکزی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS