ایمبولینس ندارد، لاش رکشہ پر لے گیاکنبہ

0

گملا، (ایجنسیاں) : جھارکھنڈ کے گملا سے ایک انسانیت سوز تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک خاتون کی لاش اس کے بچے رکشے پر لے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد اس پر کافی بحث ہورہی ہے۔ تصویر دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ انتظامیہ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ماں کی موت کے بعد بچوں کو لاش لے جانے کےلئے ایمبولینس نہیں ملی، جس کے بعد لاش کو رکشے پر لے جانا پڑا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر تھانہ علاقے کے کمباٹولی کی رہنے والی 60 سالہ خاتون لیلو دیوی ہفتہ کو صدر اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئی، جس کے بعد ایمبولینس
ڈرائیور نے خاتون کی لاش اسپتال سے 4 کلومیٹر دور گھر لے جانے کےلئے 500 روپے وصول کیے اور لاش گھر پہنچائی گئی۔
اس کے بعد پولیس کو خبر ملی کہ مارپیٹ میں خاتون کی موت ہوئی تو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا،جس کے بعد پولیس نے بتایا کہ لواحقین لاش
کو فوری طور پر صدر اسپتال لے گئے۔ پولیس کے اس حکم کے سامنے بے بس لواحقین کو گاڑی نہیں ملی تو وہ خود لاش کو رکشے پررکھ کر
لے گئے اور 4 کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے گملاصدر اسپتال پہنچے۔ اس تصویر کے منظرعام پر آنے کے بعد اعلیٰ حکام کی ٹیم وہاں پہنچ
گئی۔ سینئر حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہے ،اسے سزا
ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS