اسلام کی شہزادیوں کو زیور تعلیم و سیرت مصطفےٰ سے مزین کرنا اولین مقصد :عائشہ عالم

0

کولکاتا : گزرتے وقت کے ساتھ نوجوان طبقہ کے اندر گمراہی اور جہالت بھی بڑھتی جارہی ہے ۔ فیشن کے نام پر بے حیائی اور عریانیت عروج پر ہے ۔ دینی تعلیم کی جگہ عصری تعلیم کو فوقیت دی جارہی ہے ۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ معاشی طور پر تو بحال ہو رہے ہیں پر اللہ کی رحمت سے دور ہو تے جا رہے ہیں ۔ آج عید میلاد النبی کے موقع پر ہ میں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی پوری زندگی حضور کے بتائے ہو ئے طرےقے پر عمل کرتے ہو ئے گزارے کیوں کہ یہی ہمارے لئے ذریعہ نجات ہے ۔ مذکورہ باتیں جشن عید میلاد النبی و تعلیم نسواں کا سالانہ جلسہ و تقسیم اسناد کے دوران اہلیہ محترمہ قاری شاہنواز انور و ادارہ کی ناظمہ اعلیٰ عالمہ قاریہ عائشہ امجدی نے کہی ۔ پروگرام کا آغاز ماہرہ غازی

سلمہا کے تلاوت کلام اللہ سے ہوا ۔ حمد باری تعالی مصباح حسین ،قصیدہ بر دہ شریف گروپ ضروریات علم وہیں کلثوم غازی نے نعت پاک سنا کر سامعین کے قلوب کو منور کیا جبکہ نقابت کے فراءض محترمہ شائنہ عالم نے بحسن و خوبی ادا کی ۔ واضح رہے کے پروگرام کے دوران آپ ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت بھی کروائی گئی ۔ فقہ کورس کی طالبہ جاسمین کہتی ہیں کہ آج کے دور میں عورتیں دینی تعلیم سے محروم ہو رہی ہے ان کے سوالوں کا جواب دےنے والی خواتین کی تعداد کم ہے، الحمد للہ تعلیم نسواں ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں ہم فقہ کورس کر کے ضروری مسائل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ وہیں بطور مہمان خصوصی محترمہ حجن گل بانو غازی نے کہا کہ تعلیم نسواں کے تمام ارکان مبارکباد کے لائق ہیں جن کی محنت اور کاوشوں سے سینکڑوں شادی شدہ و غیر شادی شدہ طالبات مختلف کورسز کے ذریعہ دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو تعلیم ہی نہیں بلکہ اخلاق و آداب سے بھی مزین کیا جا رہا ہے ۔ آڈیوں کال کے ذریعہ ادارہ کے ڈائریکٹر قاری محمد شاہنواز انور نے کہا کہ کووڈ اور لاک ڈاوَون جےسے مشکل حالات کے دوران جب تمام اسکولوں ،کالجوں ، مدرسوں و تعلیم گاہیں بند پڑی تھی اسی وقت تعلیم نسواں کا قیام عمل میں آیا ۔ تعلیم نسواں ایک ایسا پلاٹ فارم جہاں آن لائن ،قاریہ ،عالمہ کے علاوہ ضروریات علم و فقہ وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ یہ نہایت مسرت کی بات ہے کہ اب تک ملک ہندوستان کے مختلف صوبوں سے سینکڑوں شادی شدہ وغیر شادی شدہ خواتین دینی تعلیم سے سیراب ہو چکی ہےں اور الحمد للہ آج 22خواتین کو سند فقہ سے نوازا گیاجن کے اسماء گرامی یہ ہیں ،ضیاء نسیم کولکاتا ،آسیہ زینب کولکاتا،جاسمین پروین کولکاتا،رابعہ خاتون کولکاتا،شائستہ آفرین کولکاتا،شیخ شگفتہ منصور کولکاتا،درخشاں سید کولکاتا ،پروین بانو کولکاتا،گلفشاں شہزادی کولکاتا ،ناہید پروین کولکاتا ،آفرین قریشی بنارس،خوشبو رخسانہ بنارس،تسلیمہ خاتون ویسٹ بنگال،صالحہ ناز بنارس ،تسلیم فاطمہ بنارس ،عنبرین ناز مظفر پور بہار،مسرت جہاں کھڑگپور،ثنا قریشی بنارس،بشریٰ سعید بہراءچ شریف،انم جہاں بنارس ،اقصیٰ نسیم بنارس ،شیلینہ قرشی بنارس جبکہ کورسز میں حصہ لینے والی دیگر تمام طالبات کو اعزازی تحفہ پیش کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران قرعہ بازی بھی کی گئی جس میں بچوں نے مختلف موضوعات پر تقریر یں کیں ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ کے رکن محمود عالم نے اہم رول ادا کیا ۔

کولکاتا: ۔ (قاری شاہنواز انور)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS