سی بی آئی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کی ضمانت منسوخ کرنے کےلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ سی بی آئی نے تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں عرضی داخل کی ہے۔ راو¿ز ایونیو میں خصوصی جج گیتانجلی گوئل کی عدالت نے سی بی آئی کی عرضی پر تیجسوی یادو کو نوٹس جاری کیا ہے۔
سی بی آئی کا کہنا ہے کہ تیجسوی یادو تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عدالت نے تیجسوی یادو سے پوچھا ہے کہ سی بی آئی کی عرضی کو دیکھتے ہوئے ان کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کر دی جائے۔ واضح رہے کہ تیجسوی یادو فی الحال آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں ضمانت پر باہر ہیں اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ہیں۔ تیجسوی یادو آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ کیس میں ملزم ہیں۔ وہ اس معاملے میں ضمانت پر باہر ہیں۔ سی بی آئی کیس کی جانچ کر رہی ہے۔ اب سی بی آئی نے عدالت میں دلیل پیش کی ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ یادو کیس کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے تاکہ معاملے کی منصفانہ جانچ ہو سکے۔ سی بی آئی نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ تیجسوی یادو کے باہر رہنے سے کیس کے کئی گواہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں یادو کو دی گئی راحت کو منسوخ کر دینا چاہیے۔واضح رہے کہ اس معاملے میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت کئی لوگ ملزم ہیں۔ یہ معاملہ راو¿ز ایونیو کورٹ میں چل رہا ہے۔ سی بی آئی کے ساتھ ای ڈی بھی اس کی جانچ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں آئی آر سی ٹی سی ہوٹل کے ٹینڈر میں دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد لالو کے اہل خانہ کو دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س عدالت سے ضمانت مل گئی تھی لیکن اب سی بی آئی کا کہنا ہے کہ تیجسوی یادو ایک بااثر عہدے پر ہیں اور معاملے میں مداخلت کر کے تفتیش کو متاثر کر رہے ہیں۔ سی بی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایک پریس کانفرنس میں سی بی آئی افسران کو کھلے عام دھمکی آمیز پیغام دیا ہے کیونکہ اس وقت وہ ایک بااثر عہدے پر ہیں، اس لیے ان کی کہی گئی باتیں تفتیش کو متاثر کر سکتی ہیں۔ عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یادو نے بہار میں کئی مقامات پر سی بی آئی کے چھاپوں کو لے کر یہ پریس کانفرنس کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS