چنئی (ایجنسیاں)تمل ناڈو کے تنکاسی میں ایک دکاندار نے اسکول کے بچوں کو ذات کا حوالہ دیتے ہوئے سامان دینے سے انکار کردیا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کر دیا۔تنکاسی کلکٹر پی آکاشی نے کہا کہ دکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دکان کے مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مہیشورن نامی ایک دکاندار کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ہی ضلع انتظامیہ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کا مرکزی ملزم گرام پردھان ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو میں دکاندار کو طالب علموں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ گائوں نے اس معاملے پر بات چیت کی ہے اور اس نے خاص گلی کے مکینوں کو کچھ نہ بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے طلبا سے بھی کہا کہ وہ گھر جا کر اپنے گھر والوں کو پابندی کے بارے میں مطلع کریں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ ملزم کو بھی پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ جس دکان پر یہ واقعہ پیش آیا اسے اب حکام نے سیل کر دیا ہے۔
تامل ناڈو میں ذات کا حوالہ دے کر سامان دینے سے انکار کرنے پر دکان سیل کردی گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS