راستہ پوچھنا پڑامہنگا! مہاراشٹر میں سادھوئوں کو بچہ چور سمجھ کر پیٹا گیا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں متھرا کے 4 سادھوئوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بولیرو کار میں سوار سادھوو¿ں نے مقامی لوگوں سے راستہ پوچھا تھا اور لوگ انہیں بچہ چور سمجھ بیٹھے۔ یہ افواہ تیزی سے علاقے میں پھیل گئی اور موقع پر جمع لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی بری طرح پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سادھوو¿ں کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ یوپی کے 4 سادھو سانگلی ضلع کے لوانگا گاو¿ں پہنچے تھے اور انہیں پندھر پور جانا تھا۔وہ پیر کو ایک مندر میں رات کو آرام کے لیے رکے تھے۔ منگل کو جب وہ آگے کے سفر پر نکلے تو انہوں نے ایک لڑکے سے راستہ پوچھا۔ اس دوران کچھ مقامی لوگوں کو شبہ ہوا کہ یہ لوگ بچہ چور گینگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پر بھیڑ جمع ہو گئی اور کچھ لوگوں نے سادھوو¿ں کی پٹائی کر دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہ بچہ چور نہیں بلکہ متھرا کے پنچ دشنام جونا اکھاڑہ کے سادھوتھے۔ سانگلی کے ایس پی دیکشت گیدام نے کہا کہ سانگلی میں گاﺅں والوں کے ذریعہ 4 سادھوو¿ں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی لوگوں کو شبہ تھا کہ وہ بچوں کو اٹھانے والے گینگ کے رکن ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے لیکن ہماری طرف سے وائرل ویڈیوز اور حقائق کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ ہم اس معاملے میں ضروری کارروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ بی جے پی کی حمایت یافتہ ایکناتھ شندے حکومت میں اس طرح کے واقعہ پر اپوزیشن حملہ کر سکتی ہے۔ دراصل ادھو ٹھاکرے حکومت کے دور میں ایک سادھو کے قتل کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا تھا اور اس پر بی جے پی نے شیو سینا پر حملہ کیا تھا۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ سادھو پر حملہ کرنا ہندوتو پر حملہ کے مترادف ہے اور شیوسینا نے ہندوتو سے سمجھوتہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS