متھرا شاہی عید گاہ معاملہ کی سماعت 3اکتوبر کو

0

متھرا : متھرا کی عدالت میںمنگل کو شاہی عیدگاہ مسجد فریق اور دیگر دفاعی فریق پیش نہیں ہوئے۔ اس کی وجہ سے سری کرشنا جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ مسجد تنازع سے متعلق ایک نظرثانی درخواست کی سماعت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ 3 اکتوبر مقرر کی ہے۔ ایڈووکیٹ مہندر پرتاپ سنگھ نے کورٹ کمشنر کے ذریعہ شاہی عیدگاہ مسجد کے سروے کا مطالبہ کو لے کر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ اس پر سماعت منگل کو ہونی تھی لیکن سنی بورڈ اور دیگرمدعی فریق پیش نہیں ہوئے۔ اب اس نظرثانی درخواست کی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔مہندر پرتاپ سنگھ نے متھرا کی عدالت میں بنارس کورٹ کے اس فیصلے کی کاپی بھی دی، جس میں شرنگار گوری کیس کو سماعت کے قابل مانا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وکیل مہندر پرتاپ سنگھ اور راجندر ماہیشوری نے دسمبر 2020 میں شری کرشن جنم استھان کی زمین سے مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔اس سے قبل اے ڈی جے (ہفتم) سنجے چودھری کی عدالت نے پیر کو پارٹی کے وکیل شیلندر سنگھ پر حاضر نہ ہونے پرایک بار پھر جرمانہ عائد کیا۔ اس بار عدالت نے 1000 روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ 7 ستمبر کو عدالت نے 500 روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ دوسری جانب عدالت میں موجود مدعا علیہ فریق نے کیس خارج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS