نئی دہلی، (ایجنسیاں) : نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے 2021 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جیلوں میں مسلم قیدیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔وہیں ہندو قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں ہندوستانی جیلوں میں مسلم قیدیوں کی تعداد کم ہو کر 18.7 فیصد ہو گئی ہے۔وہیں 2020 میں یہ 20.2 فیصد تھی،جبکہ ہندوستانی جیلوں میں ہندو قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔2020 میں ہندو قیدیوں کی تعداد 72.8 فیصد تھی۔ جبکہ 2021 میں یہ تعدادبڑھ کر 73.6 فیصد ہو گئی ہے۔ این سی آر بی کی اس رپورٹ کے مطابق سکھ قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن عیسائی قیدیوںکی تعداد میں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ قیدی یوپی کی جیلوں میں بند ہیں۔ یوپی کی جیلوں میں قیدیوں کو مینجمنٹ کمپیوٹر ٹریننگ سے لے کر اسکل ڈیولپمنٹ کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس طرح کی تربیت فراہم کرنے میں یوپی سب سے آگے ہے۔ این سی آر بی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اتر پردیش کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کی تربیت، اعلیٰ تعلیم اور بالغان کی تعلیم دی جارہی ہے۔سال 2021 میں جیل میں 4 ہزار 101 قیدیوں کو تربیت دی گئی۔ اس میں جیل میںبند71 6قیدی پوسٹ گریجویٹ اور 2002 قیدی گریجویٹ ہیں۔ جبکہ 6035 قیدی انٹرمیڈیٹ اور 10245 قیدی ہائی اسکول پاس کر چکے ہیں۔ 1162 قیدیوں کو کمپیوٹر میں ماہر بنانے کے ساتھ ساتھ 5292 بالغ قیدیوں کو تعلیم دی گئی۔
مسلم قیدیوں کی تعداد میں کمی، ہندوقیدیوںمیں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS