نئی دہلی، (ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے جمعرات کو تمام ہائی کورٹوں میں یکساں عدالتی ضابطہ کے نفاذ کےلئے دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ مفاد عامہ کی عرضی میں اس طرح کا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔ واضح رہے کہ درخواست کے تحت سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ کو مقدمات کے اندراج اور عام عدالتی اصطلاحات، فقرے اور مخففات کے استعمال کےلئے یکساں ضابطہ اپنانے کی ہدایت کی جائے۔ اشونی کمار اپادھیائے کی طرف سے دائر درخواست میں عدالتی اصطلاحات، فقرے، مخففات، مقدمات دائر کرنے کے طریقہ کار اور کورٹ فیس میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے لا کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS