کھنڈوا:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ایک لڑکی کو چاقومارکر زخمی کرنے والے ملزم کی آج صبح اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹرسے لاش برآمد ہوئی۔بانگردا گاؤں میں دو دن پہلے پیش آئے اس واقعہ نے سنسنی پیدا کر دی تھی۔ جس شخص پر لڑکو کو چاقومارنے کا الزام ہے اس کی لاش آج قریبی گاوں بنجاری میں اندرا ساگر ڈیم کے بیک واٹر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے یہ لاش اسی نوجوان ببلو کی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مشتبہ موت کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دو دن پہلے بانگردا گاؤں کے کوٹوار میں ایک 18 سالہ لڑکی پر چاقو سے جان لیواحملہ ہواتھا۔ شدید زخمی لڑکی کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
تھانہ انچارج برج بھوشن ہیروے نے بتایا کہ ببلو کے والد رام داس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ گاؤں کی ہی ایک 18 سالہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کے گلے میں چاقوسے جان لیوا حملہ کیا۔ اسی دوران لڑکی کی بڑی بہن نے شورمچایا تو ملزم فرار ہوگیا۔ اس کے بعد پڑوسیوں کی مدد سے زخمی لڑکی کو اسپتال لے جایا گیا۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس نوجوان سے اس کا پہلے بھی کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ اس نے اس کی بیٹی سے لیا۔ دوسری جانب لڑکی کی بڑی بہن کا یہ بھی الزام ہے کہ ملزم ببلو نے اس کی بہن سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ انکار کرنے پر اس نے چاقو سے حملہ کر دیا۔ پولس پورے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہی ہے۔
لڑکی کوچاقوسے زخمی کرنے والے ملزم کی لاش برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS