عراق میں جھڑپ جاری، 30سے زائد ہلاک، سیکڑوں زخمی

0

بغداد(یو این آئی) :عراقی دارالحکومت بغداد میں عراقی سیکورٹی فورسز اور ایک طاقتور شیعہ عالم کے حامیوں کے درمیان لڑائی میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 350افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ موجودہ بدامنی اور ‘انتہائی کشیدگی’ کی صورتحال کے پیش نظر منگل کو پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شیعہ عالم مقتدا الصدر کی جانب سے سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد پیر کو تشدد پھوٹ پڑا۔ الصدر نے ‘تشدد اور ہتھیاروں کا استعمال’ ختم ہونے تک بھوک ہڑتال شروع کی ہے ۔الجزیرہ نے اپنے ایک صحافی کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے پوری رات گولیوں کی آوازیں سن رہے ہیں، درمیانے اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے ، ہم نے گرین زون کے اندر کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی ہیں۔ مختلف ممالک کے سفارت خانے اور سرکاری دفاتر گرین زون میں واقع ہیں۔عراقی خبر رساں ایجنسی نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ گرین زون کی جانب چار میزائل داغے گئے ۔ میزائلیں ایک رہائشی کمپلیکس میں گریں جس سے کافی نقصان ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”میزائلوں کو دارالحکومت بغداد کے مشرق میں الحبیبیہ اور البلادیات کے علاقوں سے داغا گیا”۔ وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے بغداد کے مکین جاگ اٹھے ۔میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز نے شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کو ریپبلکن پیلس سے جہاں وزیر اعظم کا دفتر واقع ہے اور ارد گرد کے علاقوں سے نکال دیا۔
ایک ذرائع نے الجزیرہ عربی کو یہ بھی بتایا کہ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ صدرات کے رہنماؤں اور ان کے مخالفین کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘‘صورتحال بہت کشیدہ ہے ۔ نجف شہر میں شیعہ مذہبی حوالے سے گرینڈ مرزیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کرے ۔”الصدر کی بھوک ہڑتال بغداد میں الصدر کے پیروکاروں کے احتجاج کے درمیان مہلک تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد شروع ہوئی۔ طبی ذرائع کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔بی بی سی نے کہا کہ عراق کے نگراں وزیر اعظم نے امن کی اپیل کی ہے اور فوج نے کئی دیگر شہروں میں بدامنی کے بعد ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے ۔پیر کو سڑکوں پر لڑائی شروع ہو گئی کیوںکہ گولیوں کا تبادلہ ہوا اور ٹریسر راؤنڈ نے رات کو آسمان کو روشن کر دیا۔ اسے حالیہ برسوں میں عراقی دارالحکومت میں ہونے والا بدترین تشدد قرار دیا جا رہا ہے ۔بی بی سی نے کہا کہ زیادہ تر لڑائی شہر کے گرین زون کے آس پاس مرکوز تھی۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ امن بریگیڈ کے ارکان، الصدر کی وفادار ملیشیا اور عراقی فورسز کے درمیان کچھ تشدد ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں کچھ جنگجوؤں کو بھاری ہتھیاروں بشمول راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ایران نے عراق کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دی ہیں اور کویت نے اپنے شہریوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کی درخواست کی ہے ۔بی بی سی نے ایک بین الاقوامی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ الصدر کے 32 حامیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے اور تقریباً 350 دیگر مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئٹرس کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان واقعات پر تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے “صورتحال کو پرامن کرنے کے لیے فوری طورپر اقدامات” کرنے کی اپیل کی۔الصدر کے اتحادی عبوری وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کابینہ کے اجلاس معطل کر دیے ہیں اور بااثر عالم پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور تشدد کو روکنے کی درخواست کریں۔الصدر کے ایک سینئر معاون نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کو بتایا کہ اس نے تشدد اور ہتھیاروں کا استعمال بند ہونے تک بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ الصدر کی جانب سے اس اعلان کے ایک دن بعد کہ وہ سیاسی زندگی سے سبکدوشی ہورہے ہیں، تشدد پھوٹ پڑا۔اکتوبر میں الصدر کے تئیں وفادار امیدواروں نے عراق کی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے ضروری نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ اس کے بعد انہوں نے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروپوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے ، جس سے تقریباً ایک سال سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گیا ہے ۔الصدر نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب میں اپنی حتمی ریٹائرمنٹ اور تمام (صدرسٹ) اداروں کو بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ہماری تحریک سے وابستہ کچھ مذہبی مقامات کھلے رہیں گے ۔الصدر (48) گزشتہ دو دہائیوں سے عراقی عوامی اور سیاسی زندگی میں ایک نمایاں شخصیت رہے ہیں۔ ان کی مہدی فوج سب سے طاقتور جنگجوؤں میں سے ایک کے طور پر ابھری جس نے سابق حکمران صدام حسین پر حملے کے بعد امریکی اور اتحادی عراقی حکومتی افواج کے خلاف لڑائی لڑی۔بعد میں انہوں نے اسے پیس بریگیڈ کا نام دیا اور یہ سب سے بڑی ملیشیا میں سے ایک ہے جو اب عراقی مسلح افواج کا حصہ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS