بدلتے موسم میں جاذب نظر بنیں

0

موسم برسات میں حبس اور پسینہ کی زیادتی کی وجہ سے تقریبات کے موقع پر اپنی خوبصورتی اور میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنا بھی ایک فن ہی ہے۔کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں،برسات کے موسم میں چونکہ نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے اور پھر پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ ہیوی میک اپ نہ کریں۔صرف ہلکا فاؤنڈیشن استعمال کریں اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ کے میک اپ پروڈکٹس آئل فری ہوں۔گرمی اور نمی والا یہ موسم میک اپ کیلئے مناسب نہیں۔لیکن اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرا نکھرا اور فریش لگے گا۔
میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں کیونکہ گرمی کے موسم میں میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کیلئے ان پروڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔
کوشش کریں کہ اچھا موئسچرائزر استعمال کریں۔اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پروڈکٹس میں سن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں۔اس کو پورے چہرے پر پاؤڈر کی طرح لگائیں۔اسے گالوںکے ابھار پر ضرور لگائیں لیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میں کسی قسم کی چمک نہ ہو۔
چونکہ یہ گرمی کا موسم ہے،اس لئے اکثر خواتین لپ اسٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں،آپ اس مقصد کیلئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں یہ مارکر کی شکل میں مارکیٹ میں باآسانی مل جاتا ہے۔ان کے کلر،نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔لیکن اسے خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں لپ بام شامل ہو جو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔گرمی کے موسم میں کوشش کریں کہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریں کیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنر کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلر کی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔چونکہ گرمی کا موسم ہے اس لئے کوشش کریں کہ میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سیٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گا اور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS