دبئی (یو این آئی) : ہاردک پانڈیا کے ہرفن مولی کھیل (3وکٹ، 33 رن) کی بدولت ہندوستان نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے ہندوستان کو 20 اوورز میں 148 رنز کا ہدف دیا تھا جسے روہت شرما کی ٹیم نے دو گیندیں باقی رہتے ہی حاصل کر لیا۔ پاکستان نے اسی گراؤنڈ پر 308 روز قبل ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دی تھی لیکن ہندوستان نے ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس بار پاکستان کو شکست دی۔اس سے قبل بھونیشور کمار (چار وکٹ) اور ہاردک پانڈیا (تین وکٹ) کی تیز گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کو 147 رن پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے
33* off 17 balls, 4 fours,1 six
4-0-25-3Hardik Pandya! 👏🏽https://t.co/nHJDnLNzum pic.twitter.com/5senbXWK97
— The Field (@thefield_in) August 28, 2022
محمد رضوان نے 43 رنز بنائے۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی اور بھونیشور کمار نے تیسرے ہی اوور میں بابر اعظم (10) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرایا۔تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زماں نے دو چوکوں سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اویش خان نے انہیں صرف 10 رن پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ کرواکے پویلین لوٹادیا۔تیسری وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت کرنے والے محمد رضوان اور افتخار احمد ہاردک پانڈیا کی مختصر گیندوں کا شکار ہو گئے ۔ رضوان نے 42 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رن بنائے جبکہ افتخار نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے ۔ ہاردک نے خوشدل شاہ (02) کا وکٹ بھی لیا۔ اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بھونیشور نے شاداب خان (10)، آصف علی (09) اور نسیم شاہ (0) کو آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ نے محمد نواز (01) کو پویلین بھیجا۔ 19ویں اوور میں شاداب اور نسیم کو آؤٹ کرنے کے بعد بھونیشور کے پاس ہیٹ ٹرک کا موقع تھا لیکن شاہنواز دہانی نے چھکا لگا دیا۔آخری اوور کی پہلی چار گیندوں پر 11 رنز دینے کے بعد ارشدیپ نے دہانی (16) کو بولڈ کیا اور پاکستان کی اننگز 147 رنز پر سمٹ گئی۔