سدارمیا کاہند- چین دوستی تقریب میں شرکت سے انکار

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی سدارمیا نے کرناٹک میں چینی سفارت خانے کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ۔ انہوں نے اس کے پیچھے نظریاتی اختلافات کا حوالہ دیا۔ اس پروگرام میں آنے والے مہمانوں کی فہرست پر انہوں نے کہا کہ میں مہمانوں کی فہرست دیکھ کر حیران ہوں۔ 28 اگست کو منعقد ہونے والے پروگرام میں ‘عوامی جمہوریہ چین کے اندرونی معاملات میں امریکی سامراجی مداخلت پر بات کی جائے گی۔جبکہ بی جے پی رہنما سی ٹی روی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر کسی کو کوئی شک تھا کہ کانگریس چین کے لیے کام کرتی ہے تو اس سے ان کے شکوک کو دور ہوجائیں گے۔ سدارمیا نے اس تقریب کی دعوت کو ٹھکرا کر بالکل واضح کر دیا ۔دراصل تائیوان کے معاملے پر چین کی حمایت میں ہندوستان میں ایک سیمینار ہونے والا ہے۔اس میں سدارمیا مہمان خصوصی تھے۔ بتایا جا تاہے کہ کرناٹک کانگریس کے دیگر سینئر لیڈر اور ممبران پارلیمنٹ بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ اس سیمینار کا مقصد چین کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مخالفت کرنا ہے۔سدارمیا کے علاوہ کرناٹک کے سابق ڈپٹی وزیراعلی ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا کو بطور مہمان شامل کیا گیا تھا۔ جبکہ راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر ایل ہنومنتیا اور کرناٹک کے سابق وزیر پی جی آر سندھیا، جو آئی سی ایف اے نیشنل کے صدر ہیں، کو بھی تقریب کے مقررین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔یہ تقریب کمارکرپا روڈ پر واقع کرناٹک چترکلا پریشد میں ہوگی۔ اس کی سربراہی کے سری نواسا گوڑا کریں گے، جو کرناٹک کے سابق وزیر اور کرناٹک میں آئی سی ایف اے کے صدر بھی ہیں۔ یہ تقریب اتوار کی صبح 10 بجے شروع ہوگی اور اتوار سے 3 ستمبرکی شام 5 بجے تک چینی فوٹو گرافی کی نمائش بھی منعقد ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS