ڈیوٹی پر شراب پینے والے 3 پولیس اہلکاروں کا ویڈیو وائرل، لائن حاضر

0

جھابوا (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع کے راما بلاک میں ڈیوٹی کے دوران وردی میں شراب پینے پر 3 پولیس اہلکاروں کو لائن اٹیچ کردیاگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 100 ڈائل گاڑی کے ساتھ پولیس کے 3 اہلکار ڈیوٹی پر روانہ ہوئے تھے ۔ راستے میں قدرتی ہریالی دیکھ کر ندی کے کنارے بیٹھ کر لطف اندوزہوتے ہوئے گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی کی اور شراب پینے کا مزہ لینے لگے ۔ ان پولیس اہلکاروں کو شراب پیتے ہوئے دیکھ کر کسی نے چپکے سے ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا، جس کے بعد جب معاملہ نوٹس میں آیا تو پولیس سپرنٹنڈنٹ اویند تیواری نے تینوں پولیس اہلکار کانسٹیبل مہندر سونے کوتوالی جھابوا، بیرندر چوہان تھانہ کالی دیوی اور سریش سولنکی تھانہ پیٹلاود کو جھابوالائن اٹیچ کردیاگیاہے ۔ جھابوا ضلع ایک قبائلی اکثریتی ضلع ہے اور یہاں بڑی مقدار میں شراب فروخت ہوتی ہے ۔
اس لیے پولیس کو کہیں بھی شراب آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہے ۔ اس طرح کے واقعات ضلع میں آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں لیکن اس کے بعد بھی پولیس اہلکار اپنی حرکات سے باز نہیں آتے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS