طرابلس(ایجنسیاں)اردن میں پانچ کمسن حقیقی بھائیوں کی موت کے سانحے کے چند روز بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک سانحہ رونما ہوا ہے جہاں کیڑے مار دوائی سونگھنے سیپانچ بچے جو آپس میں حقیقی بھائی ہیں دم توڑ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں نے مہلک کیڑے مار دوائی سونگھ لی اور جس سے ان کا دم گھٹ گیا۔ واقعے نے پورے لیبیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دارالحکومت طرابلس کے یونیورسٹی اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام کیسز جمعرات/جمعہ کی رات کو انتہائی خراب حالت میں پہنچے۔ان میں ایک 7 ماہ کی بچی بھی ہے۔ تین دیگر بچے جمعہ کی صبح چل بسے جب ایک دوپہر کو فوت ہوا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی کے اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور تمام عملہ اب بھی متوفی کے 3 دیگر بھائیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تینوں بچے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔اسپتال نے تصدیق کی کہ تمام ڈاکٹروں اور ماہرین نے بچوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم زہر کی مقدار بہت زیادہ تھی اور بچے جب اسپتال لائے گئے تو وہ کومے میں تھے۔اسپتال انتظامیہ نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ کیڑے مار ادویات کے استعمال میں احتیاط برتیں کیونکہ ان میں زہریلے اور مہلک مادے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے جاں بحق ہونے والے خاندان کے افراد کے نام شائع کیے، جن کا تعلق دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں واقع علاقے “زناطہ” سے ہے۔بچوں کی عمریں چودہ سال سے سات ماہ کے درمیان ہیں۔
لیبیا میں 5 کم سن حقیقی بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS