نئی دہلی (ایجنسی) : ہندوستان کی حکومت کے وزارت اطلاعات و نشریات نے کئی ہندوستانی اور پاکستانی یوٹیوٹ نیوز چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہندوستان کی قومی سلامتی، عوامم سے متعلق پروپیگنڈا پھیلانے کے لئے 8یوٹیوٹ چینل کو بلاک کیا گیا ہے۔ ان یوٹیوب چینل میں 7ہندوستانی اور 1پاکستان واقع یوٹیوب چینل ہے۔انہیں آئی ٹی قوانین 2021کے تحت بلاک کیا گیا ہے۔ بلاک یوٹیوب چینلز کو 114 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا گیا اور ان چینلز پر 85لاکھ 73ہزار سبسکرائبرز ہیں۔
ان چینل کو بلاک کرنے کی وجہ بتائی گئ ہے کہ ہندوستان میں دہشت پیدا کرنے، ہندوستان کے نظام کو خراب کرنے اور نفرت کو پھیلانے والے کنٹینٹ کو دیھکانے کو کوشش کی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ ان چینلز کی خریں غیر تصدیق شدہ تھیں۔
دانش رحمٰن