نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4271 کی کمی درج کی گئی ہے، جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.20 لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 7 کروڑ 71 لاکھ 62 ہزار 98 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 815 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 264 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 20 ہزار 18 لوگوں کو کووڈ سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 35 لاکھ 93 ہزار 112 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 62 ہزار 802 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل87 کروڑ 99 لاکھ 242 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 497 کم ہونے سے ان کی کل تعداد 8343 ہو گئی ہے اور اس سے شفا پانے والوں کی تعداد 1945692 ہو گئی ہے۔ اس عالمی وبا سے مزید 10 مریض لقمہ اجل بننے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 26367 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 341 تک بڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 10395 ہو گئی ہے اور اس سے شفا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3977541 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40181 ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 280 ایکٹو کیسز بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 13940 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 747101 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک اس عالمی وبا کی وجہ سے ریاست میں 17850 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 66 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 11856 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد 7908195 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایک مریض کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 148167 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں 04 نئے مریضوں کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 4303 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 433 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس مرض سے شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 1286207 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9593 ہے۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 156 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 6007 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 837 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2082974 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 23581 ہوگئی۔
پڈوچیری میں 21 نئے مریضوں کے اضافہ کے ساتھ ان کی تعداد 453 ہو گئي ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے شفا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 169542 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 1967 ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کی تعدادگھٹ کر 1.20 لاکھ سے بھی کم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS