نئی دہلی (ایس این بی) نیشنل میڈیا کلب (این ایم سی) نے بدھ کو ملک کے سب سے بڑے مینگو فیسٹیول کا اہتمام کیا۔ دہلی کے ویسٹرن کورٹ انیکسی میں منعقدہ اس پروگرام میں آموں کی تین سو سے زیادہ اقسام کی نمائش کی گئی۔ وہیں اس تقریب میں 14 مرکزی وزرا اور 150 ارکان پارلیمنٹ نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ نیشنل میڈیا کلب کے بانی رمیش اوستھی اور قومی صدر سچن اوستھی کی قیادت میں مینگو فیسٹیول کا یہ 15 واں پروگرام تھا۔ اس بار کا اہتمام وزارت ثقافت کے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کیا گیا تھا۔
آم کو پھلوں کا راجا کہا جاتا ہے اور لوگ سال بھر آم کے موسم کا انتظار کرتے ہیں۔ آم کے باغات ملک کے دیہی علاقوں کی مشترکہ شناخت ہیں۔ اس مشترکہ شناخت، ذائقے اور تنوع کا تہوار بدھ کو مینگو فیسٹیول کے طور پر منایا گیا۔پروگرام میں دسہری سے لے کر الفانسو، نیلم، کیسر، کیسنگٹن، چوسا، سفیدہ، دیسی گولا، الہ آبادی سفیدہ، ملیکا، فضلی، فجری گول، امبیکا، ارونیکا، صاحب پسند، ایلڈن، کانو ساجی پٹیل، بنگن پلی، مایا، اوسٹین، سکول ،مچھلی اور شہد کپی سمیت ہندوستان میں پائے جانے والے آموں کی تقریباً300اقسام کی نمائش کی گئی، لیکن ان سب کے درمیان ’مودی آم‘ اپنی جسامت، رنگ اور خوشبو کی وجہ سے چھایا رہا اور نمائش میں آنے والے ہرعام اور خاص کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔مہوتسو میں وی آئی پی لوگوں کی بڑی تعداد تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری پروشوتم روپالا نے فیتا کاٹ کر مینگو فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے تقریب کی صدارت کی اور مرکزی ایم ایس ایم ای وزیر نارائن رانو بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔
اس کے ساتھ ہیوی انڈسٹریز کے مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے، قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا، وزیر مملکت برائے صارفین امور، خوراک، عوامی تقسیم اور دیہی ترقی سادھوی نرنجن جیوتی، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال، قانون اور انصاف کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل، دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت اجے بھٹ، وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار، خواتین و اطفال ترقیات کے وزیر ڈاکٹر مہندر مجپارا، جہاز رانی کے وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر ، اقلیتی امور کے وزیر مملکت جان برالا، پیٹرولیم اور قدرتی گیس ، روزگار اور محنت کے وزیر مملکت رامیر تیلی سواد نے مہوتسو میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزراپرتاپ سارنگی، سدرشن بھگت، موہن بھائی کنداریا، پی پی چودھری، شیو پرتاپ شکلا، سنتوش گنگوار، رتن لال کٹاریہ، ستیہ پال سنگھ، ڈاکٹر ہرش وردھن، ڈاکٹر مہیش شرما، پرکاش جاوڈیکر اور ششی تھرور، ایم پی سادھوی پرگیہ، دنیش لال یادو نروہوا، ارون سنگھ، برج لال، نریش بنسل اور سنگھ کے عہدیداران میں سنجے مشرا، بالمکند سنگھ سمیت ملک کے تقریباً تمام خطوں کے 150 ارکان پارلیمنٹ نے فیسٹیول میں آموں کا مزہ لیا۔ فیسٹیول میں فنکاروں نے موسیقی اور رقص کی کلاسیکی پیشکشوں اور رادھا کرشن کی موسیقی کے اسٹیج سے لوگوں کا دل جیت لیا۔
Inaugurated the Mango festival at Delhi. Got an opportunity to have a look at the varieties of mangoes and the research that is going on in the field. pic.twitter.com/V51SKnIYnJ
— Dr Mahendra Munjpara (@DrMunjparaBJP) July 28, 2022
Today,attended the 15th Media Mango Festival 2022 organised by National Media Club at Western Court Annexe,New Delhi with other eminent members. pic.twitter.com/sSdBnBbDFP
— Rameswar Teli (@Rameswar_Teli) July 27, 2022
Delighted to attend the @NMC4India 15th Mango Festival organized by NMC President Shri. @sachinnmc & Chairman Shri @irameshawasthi Ji at Western Court Annexe, Janpath Road New Delhi.
Relished 250+ varieties of Mangoes exhibited at the event. #NMCMangoFestivalDelhi pic.twitter.com/gZrAZfqAEw
— Dr. Mahesh Sharma (@dr_maheshsharma) July 27, 2022
It was wonderful to be the part of the king of fruits "Mango" festival, today.
With 250+ varieties, the 15th NMC Media Mango Festival 2022 was a delight to attend at New Delhi. pic.twitter.com/FIGogFWtOg
— Parshottam Rupala (@PRupala) July 28, 2022
Delighted to attend the National Media Club’s 15th Mango Festival organized by National Media Club President Shri Sachin Awasthi Ji & Chairman Shri Ramesh Awasthi Ji at Western Court Annexe, Janpath Road New Delhi. @drharshvardhan@SubratPathak12@NMC4India @irameshawasthi pic.twitter.com/Vg89GT73sK
— Vivek Awasthi (@VivekAwasthi89) July 28, 2022
Delighted to attend the National Media Club’s 15th Mango Festival organized by National Media Club at Western Court Annexe, Janpath Road New Delhi with other eminent members. pic.twitter.com/dR2JFOOdki
— Vinay Tendulkar ( Modi Ka Parivar) (@TendulkarBJP) July 28, 2022
कल @NMC4India द्वारा आयोजित आम महोत्सव 2022 में शामिल हुआ एवं महोत्सव में प्रदर्शित किए गए 250 से ज्यादा आम की किस्मों का अवलोकन किया। pic.twitter.com/ZEmGVrwaxw
— John Barla (@johnbarlabjp) July 28, 2022