کیو(ایجنسیاں)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ عالمی خوراک کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں پر ترکی اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں۔اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، زیلنسکی نے استنبول میں ترکی، روس، یوکرین کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے چار طرفہ اجلاس کے بارے میں جائزہ پیش کیا۔زیلنسکی نے کہا کہ وہ عالمی منڈی میں خوراک کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں کے لیے ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس کہانی کی کامیابی کی ضرورت نہ صرف ہماری ریاست کو بلکہ بلا مبالغہ پوری دنیا کو ضرورت ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ اگر بحیرہ اسود میں بحری جہازوں کے لیے روس کا خطرہ دور ہو جاتا ہے تو اس سے خوراک کے عالمی بحران کی شدت میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کے وفد نے مجھے بتایا کہ وہاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ تفصیلات کو مربوط بنائیں گے۔استنبول ائیر پورٹ دنیا کا دوسرا بہترین ائیر پورٹاستنبول ایئرپورٹ آپریٹر آئی جی اے کے بیان کے مطابق ہر سال امریکی شہر نیویارک میں قائم ٹریول میگزین ٹریول اینڈ لیزر کی جانب سیکروائے جانے والے “دنیا کے ٹاپ 10 بین الاقوامی ہوائی اڈوں” کے سروے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خوراک کی عالمی ترسیل پر ترکی اور اقوام متحدہ کے شکر گزار ہیں:زیلنسکی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS