ٹرمپ کے سابق معاون کیپیٹل تشدد کیس میں تفتیشی پینل کے سامنے گواہی دیں گے

0

واشنگٹن: (یو این آئی)امریکہ میں کیپیٹل ہل (امریکی پارلیمنٹ کمپلیکس) میں گزشتہ سال 6 جنوری کوسابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سےزبردستی داخل ہونے اور تشدد کو انجام دینے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو ٹرمپ کے سابق حکمت سازاسٹیو بینن نے بتایا کہ وہ اس معاملے پر اپنی گواہی دیں گے۔پچھلے سال، بینن نے تشدد کی جانچ کرنے والی ایوان نمائندگان کی منتخب کمیٹی کی طرف سے انہیں جاری ہوئے سمن پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے ان پر امریکی کانگریس کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔
ایک خط میں، بینن کے وکیل رابرٹ کوسٹیلو نے ہفتے کے روز کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن بینی تھامسن کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف حکمت ساز اس کیس پر گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS