نئی دہلی(ایس این بی) : دہلی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ لوگ دھمکی دے رہے ہیں کہنائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیاکواگست کے آخر تک گرفتار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سامنے بی جے پی بلدیاتی انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے۔ بی جے پی نے شکست کے خوف سے میونسپل انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ ہمیں عدالت جانا پڑے گا، اور ہم عدالت جائیں گے اور وقت پر الیکشن کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا والے اب دھمکی دے رہے ہیں کہ دہلی میں اگلا اسمبلی الیکشن نہیں ہوگا اور دہلی کو مکمل ریاست بنائیں گے۔یہ لوگ کجریوال سے نفرت کرتے کرتے اس ملک سے نفرت پر بیٹھے ۔اگر ملک میں الیکشن ختم کردوگے اور جمہوریت کو ختم کرودے ،تو یہ ملک نہیں بچے گا ۔اس موقع پر اروند کجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی میونسپل انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن 15 سال تک بی جے پی کے ساتھ تھے، لیکن دہلی کو صاف نہیں کیا، اگر ہمارے پاس میونسپل کارپوریشن ہوتے تو ہم دہلی کو صاف کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ اپنے بھائی کجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں نے بیٹے کی طرح دہلی کو سنبھالا ہے، میں اپنے بھائی بہنوں کو پڑھاتا ہوں، گھر میں کوئی بیمار ہو جائے تو اس کا علاج کرواتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی اب دھمکی دے رہی ہے کہ دہلی میں آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے، دہلی کو مکمل مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا جائے گا۔ یہ لوگ زبردستی یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جیسے ہم ہیں ویسے ہی یہ لوگ ہیں۔ اسی لیے انہوں نے ستیندر جین کو پکڑا، لیکن آج تک وہ کرپشن ثابت نہیں کر پائے۔ اروند کجریوال نے الزام لگایا کہ ادے پور میں ایک شخص کے دردناک قتل کا ایک ملزم بی جے پی سے نکلا، جموں میں پکڑا گیا لشکر کا دہشت گرد بی جے پی کا سینئر لیڈر نکلا۔ مجھے سنگاپور کی حکومت کی طرف سے دہلی ماڈل پر بات کرنے کا دعوت نامہ ملا، لیکن یہ لوگ سنگاپور جانے کی میری فائل لے کر بیٹھ گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ صفائی کارکن چور ہیں۔ اب میونسپل کارپوریشن مرکزی سرکار کے ماتحت آگئے ہیں۔ اب کچھ کرکے دکھاؤ۔ اب تک مرکزی سرکارکوئی کام نہیں کر پائی ہے۔ یہ لوگ فنڈز کے لیے روتے رہتے ہیں، دہلی سرکار فنڈ نہیں دیتی۔ جبکہ ہم نے تمام فنڈز دے دیے ہیں۔ اروند کجریوال نے اپنے خطاب کے دوران فلموں کا بھی ذکر کیا۔ بی جے پی والے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ہر ضلع میں ای ڈی، انکم ٹیکس، سی بی آئی، دہلی پولس، تمام دولت، بڑے دفتر ہیں۔ تمہارے پاس کیا ہے، دہلی کے دو کروڑ لوگ مل کر بولتے ہیں کہ ہمارا بیٹا اروند کجریوال ہے۔ اس لیے یہ لوگ خوفزدہ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تمام ایم ایل اے، وزراء اور کارکنوں سے اپیل کی کہ سب جیل جانے کے لیے تیار ہو جائیں، بی جے پی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب تک ہمارے 20-22ایم ایل اے کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ امانت اللہ خان، آتشی، کادیان، سنجیو اور مکیش اہلوت کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس ایک مجرم کو پکڑنے آئی تو دہلی پولیس اسے بچانے پہنچ گئی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS