نئی دہلی (ایجنسیاں) : ہندوستانی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم سے وابستہ کوچ کو یورپ کے جاری تربیتی دورے کے دوران ایک نابالغ کے ساتھ “بدتمیزی” کرنے کے الزام میں معطل اور ناروے سے واپس بلا لیا گیا ہے۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو چلانے والی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز (سی او اے) نے اس واقعے کے بارے میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کو مطلع کیا ہے۔سی او اے کے بیان کے مطابق’’انڈر 17 خواتین کی ٹیم میں بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے، ٹیم اس وقت یورپ کے دورے پر ہے۔ نظم و ضبط کے معاملے میں اے آئی ایف ایف صفر رواداری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ابتدائی کارروائی کے طور پر، فیڈریشن نے متعلقہ شخص کو مزید تفتیش تک عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔‘‘بیان میں کہا گیا ہے’’اے آئی ایف ایف نے متعلقہ شخص سے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہر طرح کا رابطہ بند کردے اور فوری طور پر ہندوستان واپس آجائے۔ انہیں گھر واپسی پر مزید تفتیش کے لیے ذاتی طور پر پیش ہونے کو کہا گیا ہے‘‘۔ٹیم فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اس وقت یورپ کے دورے پر ہے۔ ورلڈ کپ 11 سے 30 اکتوبر تک ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔سی او اے نے اس معاملے میں ملوث شخص کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ الیکس ایمبروز ہیں جنہوں نے نابالغ کو ‘غیر منصفانہ’ حرکتوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی خود ‘واقعہ’ کے عینی شاہد تھے اور انہوں نے فوری طور پر اے آئی ایف ایف کو مطلع کیا۔ڈینربی کے یورپ سے رپورٹ بھیجنے کے بعد،سی او اے نے فوری طور پر کارروائی کی اورسائی کو مطلع کیا۔ مجرم کو وقت ضائع کیے بغیر واپس بلایا گیا۔ امبروز کو مجرمانہ الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ لڑکی نابالغ ہے۔حالیہ کچھ عرصے میں ہندوستانی کھیلوں میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں ایک خاتون سائیکلسٹ نے سلووینیا کے تربیتی دورے کے دوران قومی کوچ پر نامناسب رویے کا الزام لگایا۔ کوچ کو برطرف کر دیا گیا ہے اور اسے تفصیلی تحقیقات کا سامنا ہے۔خاتون ملاح (کشتی رانی کی کھلاڑی) نے غیر ملکی دورے کے دوران اس کے ساتھ آنے والے کوچ پر بھی اسے تکلیف پہنچانے کا الزام لگایا۔
ہندوستانی انڈر 17 خواتین کے فٹ بال کوچ بدتمیزی پر معطل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS