برسلز: (یو این آئی) یورپی یونین میں رکنیت کے لئے یوکرین کی اپیل کی فرانس، جرمنی، اٹلی اور رومانیہ نے حمایت کی ہے اور فوری طور پر امیدوار کا درجہ دینے کی بات کہی ۔ بی بی سی نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین یورپی کنبے کا حصہ ہے، حالانکہ یوکرین کو الحاق کے مکمل معیار پر کھرا اترنا ہو گا۔دریں اثنا فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے زور دے کر کہا کیا کہ 27 رکنی یورپی یونین روس پر فتح تک یوکرین کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی طرف سے وہاں چلائے جارہے خصوصی فوجی آپریشن کو پورے یورپ کے خلاف حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر جوابی کارروائی کا سب سے موثر ہتھیار یورپی ممالک کا اتحاد ہے۔
یورپی یونین کییف کو فوری طور پر امیدوار کا درجہ دینا چاہتی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS