جونپور:بدعنوانی کےالزم میں تین ایس آئی معطل

0

جونپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجئے کمار ساہنی نے بدعنوانی کے الزام میں محکمہ پولی سکے تین سب انسپکٹر(ایس آئی) کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر) ڈاکٹر سنجے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ مدعی کی تحریر پر درج شکایت کی تفتیش کے دوران چندوک تھانے میں تعینات ایس آئی وجئے بہادر سنگھ کا ایک آڈیو ملا ہے۔ اس میں سنگھ کو ملزم فریق کا بچاؤ کئے جانے کے لئے رشوت کا مطالبہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ متعلقہ آڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے فوری اثر سے ایس آئی سنگھ کو معطل کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گذشتہ 31مئی کو ایس آئی حیدر علی کو 10ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے انسداد بدعنوانی دستے کے ذریعہ رنگے ہاتھ گرفتار کئے جانے کے بعد تھانہ مڑیاہوں میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔ مذکورہ معاملے کے پیش نظر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایس آئی حیدر علی کو فوری اثر سے معطل کردیا گیا۔
ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ یکم جون کو ملے ایک ویڈیو میں ایس آئی رام نارائن گری کو کام کرانے کے عوض میں رشوت لینے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے ایس آئی رام نارائن گری کو معطل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS